نو گورنو کا راباخ پر آذربائیجان کی مکمل حمایت کرتے ہیں : پاکستان
اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان نے نگورنو کاراباخ کے تنازعے پر آذربائیجان کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اپنے بیان میںترجمان دفتر خارجہ محمد نفیس ذکریا نے میڈیا رپورٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا حکومت پاکستان نے نگورنو کاراباخ میں نام نہاد ریفرنڈم کے حوالے سے کوئی مبصر وہاں نہیں بھیجا ہے۔ ترجمان نے اس تنازعے کے حوالے سے پاکستان کے موقف کو دہراتے ہوئے کہا ہم نگورنوکاراباخ تنازعے پر آذربائیجان کے موقف کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ ہمارا موقف یہ ہے ایک تنازعے کا حل آذربائیجان کی سرزمین کے اندر رہتے ہوئے تلاش کیا جائے جو یہ ہے کہ آذربائیجان کی مقبوضہ سرزمین سے آرمینیا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مکمل طور پر واپس چلا جائے اور اس متنازعہ علاقے سے آرمینیا کی فوج کو واپس بلایا جائے۔ اسی طرح سے آئی ڈی پیز اور مہاجرین اپنے گھروں کو واپس جائیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا پاکستان آذربائیجان کے خلاف آرمینیا کی جارحیت کے حوالے سے او آئی سی کے رابطہ گروپ کا رکن ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ