مصر : فٹ بال میچ کے دوران ہنگا مہ آرائی پر 11افراد کو سزائے موٹ کا حکم

22 فروری 2017

قاہرہ(این این آئی)مصر کی ایک اپیلٹ عدالت نے پورٹ سعید کے مقام پر 2012ءمیں فٹبال میچ کے دوران ہنگامی آرائی کے دوران 70 سے زائد تماشائیوں کی ہلاکت کے مشہور مقدمہ میں ملوث 11 افراد کو سزائے موت سنا دی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 2015 میں پورٹ سعید کی فوجداری عدالت نے الاھلی فٹبال کلب کے 72 حامیوں کے قتل عام کی پاداش میں 11 افراد کو سزائے موت سنادی ، مقدمے میں دس افراد کو عمر قید جبکہ 10 دیگر ملزمان کو قید بامشقت کا حکم سنایا گیا تھا۔ پورٹ سعید کے سکیورٹی انچارج اور دیگر 12 اہلکاروں کو فوجداری عدالت نے پانچ برس قید سنائی تھی جبکہ 20 ملزمان کو بری کر دیا گیا تھا۔مصری استغاثہ نے ملزمان کے خلاف قتل عمد کی سوچی سمجھی سازش تیار کرنے کا مقدمہ قائم کیا تھا۔ اس کارروائی میں قتل کے علاوہ چوری، ڈاکہ زنی، کرائے کے قاتلوں کے ذریعے تخریب کاری جیسی وارداتیں کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔اور ملزمان پر الزام تھا کہ الاھلی فٹبال کلب کے بعض حامیوں نے الٹرا نامی فٹبال کلب کے حامیوں کو ماضی کی بعض کو ناراضگی کا بہانہ بنا کر قتل کیا۔
مصر/سزا