فیصل آباد : ٹریفک حادثات میں ساس بہو سمیت 4 افراد جاں بحق

22 فروری 2017

فیصل آباد ( نمائندہ خصوصی ) ٹریفک حادثات میں ساس بہو سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے ‘ نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ روڈ پر حادثہ کا شکار ہونے والی مدینہ آباد کی رہائشی60سالہ بشیراں اور چک نمبر203ر ب کی رہائشی 35سالہ شریفاں بی بی کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستہ میں ہی دم توڑ گئیں ۔ عمیر ٹاﺅن کا رہائشی30سالہ یوسف ولد الیاس موٹرسائیکل پر جاتے ہوئے بس کی ٹکر سے خمی ہوا تھا جبکہ احمد نگر چنیوٹ کے رہائشی غلام علی کی 3 سالہ بیٹی مناحل والدہ کے ہمراہ جاتے ہوئے رکشہ سے گر کر زخمی ہوئی تھی۔ دونوں الائیڈ ہسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ گئے ۔
فیصل آباد/حادثات