کہروڑ پکا‘ 2معصوم بہنوں کو ذبح کر کے پھینک دیا ‘ ایک جاں بحق
کہروڑپکا(خبر نگار)کہروڑپکا میں دو معصوم بہنوں کو ذبح کر کے کھیتو ں میں پھینک دیا گیا ایک جاں بحق دوسری شدید تشویش ناک حالت میں بہاولپور ریفر ۔رشتے دار کنول نامی عورت نے چھری کی مدد سے ذبح کیا مضروبہ کا ابتدائی بیان ۔پولیس نے آلہ قتل برآمد کر لیا ملزمان کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ڈی پی اولودھراں ۔شہر میں خوف و ہراس کی فضاءپیدا۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ملتانی والا شریف گارڈن کے عقب میں موجود کھیتوں میں دو بچیوں سونیا بعمر 5سال اورعلیشاءبعمر 8سال کو تیز دھار آلے سے گلے کاٹ کر پھینک دیا گیا اہل علاقہ نے پولیس تھانہ سٹی کو بر قت مطلع کیا اورزخمی بچی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہروڑپکا پہنچایا جہاں پر طبی امداد کے بعد تشویش ناک حالت میں بہاولپور وکٹوریہ ریفر کر دیا گیا جس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔اسی دوران مضروبہ نے بتایا کہ ہمیں کنول نامی عورت گھرسے بہانے سے لے کر آئی تھی اوریہاں لاکر ہمارے گلوں پر چھری پھیر دی اورپھینک کر بھاگ گئی ۔مجھے نا معلوم لوگوں نے پولیس کی مدد سے ہسپتال پہنچایا ۔ذرائع کے مطابق کنول نامہ عورت نے پہلے بھی ان بچیوں کو مارنے کی کوشش کی تھی اوربعد ازاں معافی تلافی پر والدین نے جان بخشی کر دی تھی ۔
بہنیں /ذبح