دیہاتی کی شکایت کا ازالہ‘ کچی آبادی کے ریجنل آفس پر چھاپہ‘ ریکارڈ ضبط

22 فروری 2017

میرپورخاص( بیورو رپورٹ) اینٹی کرپشن ٹیم نے میر کالونی میرپورخاص میں واقع کچی آبادی کے ریجنل آفس میں چھاپہ مارا جہاں پر 18افراد کے اسٹاف میں سے صرف ایک سب انجینئر ڈیوٹی پر موجود تھا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر عطاءمحمد نظامانی نے بتایا کہ عمرکوٹ کے گاﺅں کے رہائشی کی شکایت پر یہ کاروائی کی گئی ہے۔