عوام کو د رپیش مسائل فوری حل کئے جائینگے: آصف زرداری

22 فروری 2017

خیرپور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور کوچیئرمین آصف علی زرداری سے بلاول ہاﺅس کراچی میں ایم این اے حاجی نواب خان وسان نے ملاقات کی ملاقات کے دوران خیرپور کے موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ایم این اے نواب خان وسان نے انہیں خیرپور کوٹ ڈیجی کے درپیش مسائل سے تفصیلی بریفنگ دی اور انہیں خیرپورآ نے کی دعوت دی اس موقع پر نواب خان وسان نے بتایا کہ بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری سے کی گئی ملاقات خوشگوار موڈ میں ہوئی اور انہیں خیرپور کوٹ ڈیجی کے مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری نے یقین دلایا کہ عوام کے درپیش مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں گے۔ نواب وسان نے مزید بتایا کہ آصف علی زرداری اور بلاو ل بھٹو کو خیرپور کوٹ ڈیجی کے دورے کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
آصف زرداری