بیرونی اشاروں پر چلنے والے دہشت گردوں کو نہیں چھوڑیں گے‘ گورنر سندھ

22 فروری 2017

کراچی ( وقائع نگار ) گورنر سندھ محمد زبیر نے چار سدہ بم دھماکوں میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوں نے جاں بحق افراد کی مغفرت ، درجات کی بلندی ، لواحقین کے لئے صبر جمیل اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وطن عزیز میں ایک بار پھر دہشت گرد کارروائیاں شروع ہو گئیں ہیں بیرونی اشاروں پر بچے کچے دہشت گرد معصوم لوگوں کی جانیں لے رہے ہیں جنھیں کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب ، مسلک ، دین اور ایمان نہیں ہو تا یہ انسانیت کے کھلے دشمن ہیں ، حکومت عوام کے تعاون سے ان دہشت گرد عناصر کاہر صورت خاتمہ کرے گی ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کے خاتمہ اور امن وامان کے قیام کے لئے سیاسی و عسکری قیادت ایک پیج پر ہیں۔
گورنر سندھ