کراچی میں ٹریفک حادثات‘ 3 افراد جان سے گئے
کراچی(کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کے حادثات میں تین افراد ہلاک اور بہن بھائی زخمی ہوگئے۔ ٹریفک کا جان لیوا حادثہ کورنگی کے علاقے چکرا گوٹھ میں ہوا جہاں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان30 سالہ وسیم ولد غلام حسین ہلاک ہوگیا جبکہ ڈاکس کے علاقے میں نیٹی جیٹی پل کے نزدیک تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 32 سالہ رمضان اور اس کی بہن 30 سالہ مریم زخمی ہوگئے۔ اس کے علاوہ جیکسن کے علاقے گلشن سکندر آباد میں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار دو افراد40 سالہ محمد رمضان اور35 سالہ نذیر کو کچل کر ہلاک کردیا۔
کراچی حادثات