امیر‘ غریب کافرق ختم کئے بغیر انصاف کا بول بالا نہیں ہو سکتا‘ ضیاءعباس
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاستداں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سیّد ضیاءعباس نے کہا ہے کہ ملک کو صحیح خطوط پر چلانے کے لیے اداروں کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی قانون سب کےلئے برابر ہونا چاہئے‘ غریب امیر کا فرق ختم کیے بغیر انصاف کا بول بالا نہیں ہوسکتا۔ ا نہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی جانب سے ایف آئی اے نیب اور ایف بی آر جیسے اداروں کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار انتہائی اہمیت کا حامل اور اس امر کا متقاضی ہے کہ اداروں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانا ہو گی۔ انہوں نے ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے انقلابی اقدامات کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
ضیاءعباس