تبدیلی کا آغاز تھرپارکر سے ہوگا‘ شاہ محمود قریشی
کراچی( اسٹاف رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے تھرپارکر کے گاﺅں جیسے جو پار اور دیگر میں جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی کا آغاز تھرپار کر سے ہوگا ۔ اقتدار ملا تو بچے بھوک سے نہیں مریں گے۔ انڈیا کو سب سے پہلے ہماری جماعت کا سامنا کرنا ہوگا۔تھر کے لوگوں کو اب متحد ہوکر ان قوتوں کے خلاف کھڑا ہونا ہے اب یہ فیصلہ تھر کی عوام نے کرنا ہے تھر کے مظلوم ، محروم ، پسے ہوئے طبقے کو اب جاگنا ہوگا جب تک تھر کے لوگ تبدیلی کے لیے کمر نہیں باندھیں گے تب تک تھرکی حالت نہیں بدلے گی تھر کے اس مظلوم طبقے سے پوچھتا ہوں کہ کیا وہ حقوق کی لڑائی لڑنے کے لیے تیار ہیںتھر کے لوگ بھادر ہیں جھکنے اور بکنے والے نہیں تھر کے لوگوں کو کہتا ہوں کے وہ نکلیں اور میں ان کے کاندھے سے کاندھ ملاکر ان کے ساتھ سفر کروں گا اور اپنی منزل پائیں گے اور منزل دور نہیں منزل قریب ہے ۔ 23فروری کو تھرپارکر میں ایک بڑا جلسہ کریں گے۔مخدوم شاہ محمود قریشی اور حلیم عادل شیخ نے چارسدہ واقعے پر انتہائی گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماءحلیم عادل شیخ ، لال مالھی ، سید کاظم علی شاہ ، جئے پرکاش اکرانی ، جاوید اعوان اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
شاہ محمود