نالے میں ڈوبنے والی بچی کی لاش برآمد

22 فروری 2017

کراچی(کرائم رپورٹر) نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں نالے میں ڈوبنے والی کمسن بچی کی لاش منگل کو مل گئی‘4 سالہ زرینہ پیر کی شام نالے میں ڈوب گئی تھی جس کے بعد سے اس کی تلاش جاری تھی جس جگہ کمسن زرینہ نالے میںگری تھی منگل کو اس مقام سے ایک کلو میٹر دور اس کی لاش ملی۔