گارڈن سے دو ملزم گرفتار‘ اسلحہ برآمد

22 فروری 2017

کراچی(کرائم رپورٹر) کراچی پولیس کے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کی گارڈن میں کارروائی دوملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ اور چار موبائل فون برآمد کرلئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سبحان علی اور اویس اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں جبکہ ملزم سبحان علی نے بریگیڈ کے علاقے میں تاج کمپلیکس کے نزدیک رینجرز کے افسر کے بیٹے احتشام یونس کے علاوہ کشمیر روڈ پر لوٹ مار کے دوران ایک رکشہ ڈرائیور کو بھی فائرنگ کرکے ہلاک کیا تھا۔
2 ملزم گرقتار