لیاری‘ افشانی گلی میں دستی بم حملہ‘ خاتون زخمی

22 فروری 2017

کراچی(کرائم رپورٹر) لیاری کے علاقے کلاکوٹ کی افشانی گلی میں دستی بم کے دھماکے سے ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ دستی بم کا حملہ منگل کی دوپہر لیاری گینگ وار کے اہم کردار عذیر بلوچ کے سسر کے گھر پر کیا گیا جس کے بعد حملے کرنے والے ملزمان جو موٹر سائیکل پر سوار تھے فرار ہوگئے جبکہ دھماکے سے زخمی ہونے والی خاتون30 سالہ گل نساءزوجہ سلیم کو سول اسپتال پہنچایا گیا اور طبی امداد فراہم کی گئی جس علاقے میں دستی بم حملہ کیا گیا وہ لیاری گینگ وار میں ملوث عذیر بلوچ گروپ کے زیر اثر سمجھا جاتا ہے۔ دریں اثناء آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے لیاری افشانی گلی میں دستی بم حملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساﺅتھ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
دستی بم حملہ