کورنگی میں لوگوں نے ڈاکو کو زندہ جلادیا
کراچی(کرائم رپورٹر) کورنگی میں دودھ فروش کوز خمی کرنے والے ڈاکو کو شہریوں نے فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے بعد زندہ جلاڈالا جبکہ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ دودھ کی دکان میں ڈکیتی کے دوران دودھ فروش فیضان کو مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا تاہم اس دوران جمع ہوجانے والے لوگوں نے ایک ڈاکو کو پکڑلیا اور فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے بعد آگ لگادی جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا۔ ادھر جمشید کوارٹر کے علاقے میں مسلح ملزمان نے رقم اور موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر ایک شخص عبد الصمد کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔
ڈاکو جلادیا