خورشید شاہ زرداری کی طلبی پر اجلاس میں شرکت کیلئے آج کراچی جائیں گے

22 فروری 2017

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) سابق صدر اور پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو کراچی طلب کیا ہے۔ خورشید شاہ آج یہاں سے کراچی روانہ ہوں گے جہاں وہ آصف زرداری کی صدارت میں منعقد ہونے والے پارٹی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ معتبر ذرائع کے مطابق اجلاس میں فوجی عدالتوں میں توسیع کے بارے پارٹی پالیسی سمیت دوسرے امور زیرغور آئیں گے۔
خورشید شاہ۔ کراچی