نواز شریف پانامہ کیس ہار رہے ہیں ،شک ہے عدالت عظمٰی کیخلاف کچھ نہ کچھ کرینگے : عمران خان
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پولیس نے بہادری کے ساتھ چارسدہ میں دہشت گردوں کا حملہ پسپا کیا‘ خیبر پی کے پولیس کی کارکردگی پر فخر ہے۔ چارسدہ میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔ خیبر پی‘ پولیس کی کارکردگی پر فخر ہے‘ میڈیا سے گفتگو کے دوران پانامہ کیس پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان کے وکیلوں کے بارے میں لگتا ہے پاکستان کا قانون نوازشریف کیخلاف کچھ نہیں کر سکتا۔ ن لےگ کے وکیل کہہ رہے ہیں کہ نوازشریف کو کرپشن کرنے دو اور قانون ہاتھ نہ لگائے۔ اسحاق ڈار نے خود بتایا کہ انہوں نے منی لانڈرنگ کیسے کی۔ اسحاق ڈار نے جس کیلئے منی لانڈرنگ کی آج وہ وزیراعظم ہے۔ ثابت ہو گیا کہ ایف بی آر کا چیئرمین بھی کرپٹ ہے‘ موجودہ حالات میں قوم کے پاس سپریم کورٹ جانے کے سوا کوئی جگہ نہیں‘ اداروں پر قبضے ہیں‘ سپریم کورٹ نہیں سنے گی تو کون سنے گا‘ قوم کے پاس انصاف کیلئے سپریم کورٹ ہی بچی ہے۔ ان کے چار وکیلوں کی بات سے لگتا ہے وزیراعظم قانون سے بالاتر ہیں‘ اربوں روپے کی چوری میں ملوث شخص کو بچایا جا رہا ہے۔ آٹھ سال میں 14 ہزار ارب روپے کا قرض لیا گیا‘ حکمران عدالت میں ہار رہے ہیں‘ شک ہے کہ یہ عدالت عظمیٰ کیخلاف کچھ نہ کچھ کریں گے۔ وقت بدل چکا ہے۔ سپریم کورٹ پر حملے کی کوشش نہ کرنا‘ ن لیگ والے جب ہارنے لگتے ہیں تو ڈنڈے اٹھا لیتے ہیں‘ کرپٹ وزیراعظم صرف پیسہ چوری نہیں کرتا‘ ملک کے ادارے تباہ کرتا ہے‘ نوازشریف ہمیشہ اپنا امپائر کھڑا کرکے کھیلتے ہیں۔ نوازشریف کو نیوٹرل امپائر کے ساتھ کھیلنے کی عادت نہیں‘ اربوں روپے کی چوری میں ملوث شخص کو بچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا مکمل پی ایس ایل پاکستان میں ہونا چاہئے‘ مانتا ہوں ہم کامیاب نہیں ہوئے لیکن بہت کچھ سیکھا ہے۔ خیبر پی کے میں آزاد احتساب کمشن بنانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا پنجاب اور سندھ پولیس کو غیرسیاسی بنایا جائے۔
عمران خان
نقیب اللہ قتل کیس:رائو انوار واقعہ کا ذمہ دار قرار
سپریم کورٹ کی ہدایت پر تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سابق ایس ایس پی ...
ڈالر کی قدر بڑھ کر 118 روپے سے تجاوز کرگئی
مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ کر118روپے سے تجاوز ...
بھارتی وزیراعظم سے بہادری ایوارڈ لینے والی مسلم لڑکی پر حملہ
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے بہادری ایوارڈ حاصل کرنے والی اتر پر دیش کی ...
عمران خان الزام لگاتے کہ میں بیرون ملک جا کر چیک اپ کراتا ہوں,الزام خان ...
وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان الزام لگاتے ہیں کہ میں بیرون ...
جسٹس شاہد جمیل کی معذرت:نواز شریف، مریم کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ...
لاہور (نوائے وقت نیوز) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم ...
نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کیس، پریس کونسل نے اسلام آباد ہائیکورٹ ...
اسلام آباد(وقائع نگار) سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کیس میں ...