رینجرز کی لانڈھی میں کارروائی مکان سے بھاری اسلحہ پکڑا گیا

22 فروری 2017

کراچی ( کرائم رپورٹر ) رینجرز نے لانڈھی نمبر 6 میںایک مکان پر چھاپہ مار کر بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ پاکستان رینجرز سندھ کے ترجمان کے مطابق خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں نے کراچی میںافراتفری پھیلانے کے لئے اسلحہ ایک مکان میں چھپا رکھا ہے۔ برآمد ہتھیاروں پر 6کلاشنکوفیں بمع 5راﺅنڈ‘ ایک 8ایم ایم رائفل‘ ایک رپیٹر‘ دو سیون ایم ایم رائفلیں ‘ 30 بور کے 6پستول اور 554راﺅنڈ شامل ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اسلحہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور بدامنی پھیلانے کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔
لانڈھی اسلحہ پکڑا گیا