جسٹس سجاد علی شاہ کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کی سفارش

22 فروری 2017

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میںاعلی عدلیہ میں ججز کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کے منعقدہ اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس سید سجاد علی شاہ کو سپریم کورٹ کا جج مقررکرنے اور موسٹ سینئر جج جسٹس احمد علی شیخ کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ بنانے کی سفارش کردی گئی حتمی منظور کےلئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی اور وزارت قانون کے توسط سے صدر پاکستان کو بھجواےا جائے گا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے سینئر ترین ججز، اٹارنی جنرل فار پاکستان اشتراوصاف علی ،سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ بطور صوبائی وزیر قانون اور ممبر پاکستان بار کونسل یٰسین آزاد شریک ہوئے جبکہ اتفاق رائے سے مذکورہ فیصلہ کےا گےا ۔
سفارش

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...