راولپنڈی اسلام آباد میں سرچ آپریشن 119 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا

22 فروری 2017

اسلام آ باد(ا سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی اور اسلام آباد میں گرینڈ سرچ آپریشن کے دوران 119 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ضلع کچہری ایف ایٹ مرکز اور تھانہ ترنول کے علاقے ڈورے گائوں میں پو لیس رینجر ز اور انٹیلیجنس اداروں نے مشترکہ گرینڈ سرچ آپریشن کئے 89 مشتبہ افراد حراست میں لے لئے گئے جن سے بڑے پیمانے پر تفتیش شروع کردی گئی ہے تھا نہ مار گلہ کے علا قہ ایف ایٹ کچہری میں گر ینڈ سر چ آ پر یشن کے دوران 39 مشتبہ افراد حراست میں لئے گئے جنہیں فوری طور پر تھانے منتقل کردیا گیا جبکہ تھانہ ترنول کے علاقے ڈورے گا ئوںمیں 300 سے زائد گھروںکی تلاشی لی گئی اس سرچ آپریشن میں دو عو رتو ں سمیت50 مشتبہ افراد کو حر است میں لے لئے گئے جنہیں تفتیش کیلئے تھانے میں منتقل کردیا گیا۔ دوران سرچ آپریشن 400 افراد کی چیکنگ جبکہ 300 گھروں کی سرچنگ کی گئی اس دوران 30 بور پستول 22 روند، ایک نائن ایم ایم 156 روہند ، ایک سب مشین گن 122 روند،پانچ لا کھ 9 ہزار 540 روپے کی نقدی ، ایک کلو200 گرام ہیروئن قبضے میں لے لئے گئے۔راولپنڈی میں پولیس نے مختلف علاقوں میں مشتبہ افراد کی تلاش کیلئے گرینڈ سرچ آپریشن کئے 30 مشتبہ افراد حراست میں لے لئے گئے تھانہ ویسٹرج کے علاقے میں پولیس نے الحبیب کالونی،کچا سٹاپ اور گردو نواح میں سرچ آپریشن کے دوران دس افراد حراست میں لئے اس دوران 163 گھروں ، 891 افراد ،کرائے کے55 مکانات کی سرچنگ کی جبکہ ایک ملزم سے آدھا کلو چرس بھی برآمد کرلی گئی تھانہ ائرپورٹ کے علاقوں گریسی لائن اور اس کے ملحقہ ایریا میں سرچ آپریشن کیا گیا اس دوران 413 افراد ، 61 گھروں اور آٹھ کرائے کے مکانوں کی بھی سرچنگ کی گئی تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 20 مشتبہ افراد حراست میں لے لئے گئے بس اڈوں میں بھی مسافروں اور ان کے سامان کی چیکنگ کی گئی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیموں نے ہوٹلوں، سرائے اور گاڑیوں میں بیٹھے افراد کی بھی سرچنگ کی۔
سرچ آپریشن