سی پیک منصوبوں پر کام کرنیوالے مقامی، غیرملکیوں کے تحفظ کیلئے 15 ہزار فوجی تعینات
اسلام آباد(آن لائن) پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت جاری منصوبوں کے تحفظ کیلئے حکومت نے 15000 فوجی اہلکار تعینات کئے ہیں جو سپیشل سکیورٹی ڈویژن (ایس ایس ڈی) اور میری ٹائم سکیورٹی فورس (ایم ایس ایف) کا حصہ ہوں گے۔دونوں فورسز کا کام سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر کام کرنے والے مقامی اور غیر ملکیوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ایک انٹر ویو میں پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے بتایا کہ 'ایس ایس ڈی فورس 34 منصوبوں کو سکیورٹی فراہم کرے گی جبکہ ایم ایس ایف گوادر پورٹ اور ملک کے ساحلی علاقوں کی سکیورٹی کی ذمہ دار ہوگی'۔ ایس ایس ڈی کو گوادر سے گلگت بلتستان تک 6 مختلف زونز میں تعینات کیا گیا ہے۔ سی پیک کے تحت جاری منصوبے کے اطراف میں 5 کلومیٹر تک کے علاقے کے تحفظ کی ذمہ دار ہوں گی۔اس کے علاوہ ایس ایس ڈی راہداری کے مختلف حصوں پر پٹرولنگ بھی کرے گی، خاص طور پر جہاں سڑکیں زیرتعمیر ہیں۔بیشتر ایس ایس ڈی کے اہلکار حاضر سروس فوجی ہیں۔
فوجی اہلکار تعینات