فوجی عدالتوں میں توسیع‘ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے: خورشید شاہ

22 فروری 2017

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے‘ انسداد دہشت گردی اور فوجی عدالتوں میں توسیع پر غور کیا جائے۔ پارلیمانی کمیٹی میں نوید قمر نمائندگی کر رہے ہیں۔ نوید قمر قیادت کے ساتھ مشاورت کرکے اپنا موقف دیں گے۔ اسحاق ڈار سے فوجی عدالتوں پر دو دن پہلے بات ہوئی ہے۔ دفتر خارجہ دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے‘ ہمیں دوسرے ملکوں کی سرحدوں کا احترام کرنا چاہئے‘ دہشت گردی پانامہ سے بھی اہم مسئلہ ہے۔ فوجی عدالتوں کے معاملے پر مل بیٹھ کر فیصلہ کرنا ہو گا۔
خورشید شاہ