چیئرمین میٹرو بس سروس حنیف عباسی سے گزارش

22 فروری 2017

مکرمی :اہل راولپنڈی اسلام آباد جہاں کروڑوں روپے کی لاگت سے میٹرو بس بنائی گئی ہے وہاںبہت سے لوگ مستفید ہوتے ہیں دن میں کئی بار خادم اعلی کی گراں قدر خدمات کو سراہتے ہیں وہاں میٹرو اسٹیشن سے گزرتے ہوئے قومی ہیرو کو دیکھتے ہوئے احساس ہوتا ہے کہ معاشرے میں کئی شعبوں کر طرح یہاں بھی کسی اقلیتی رہنما کی تصویر آویزاں نہیں ہے میری چیئرمین میٹرو حنیف عباسی سے گزارش ہے کہ اقلیتی رہنماو¿ں کی ہر اسٹیشن پر تصاویریں آویزاں کی جائیںاور قومی رہنماو¿ں کے نام سے اسٹیشن منسوب کیا جائے کیونکہ تمام اقلیتیں پاکستان کے دفعہ امن ترقی خوشحالی کے لیئے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر کام کررہی ہے ملکی ترقی میں 1947 سے لیکر 2017تک ہندو ،سکھ،مسیحیوں،پارسیوں کا بہت بڑا کنٹری بیوشن ہے اگر ہم دل سے تسلیم کریں اس وقت بھی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد بہت بڑی تعداد نہ صرف سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں اعلی عہدوں پر فائض ہیں بلکہ مرکزی اور صوبائی سطح پر بھی اقتدار میں شریک کار ہیں جسٹس دراب پیٹل ,جسٹس کارنیلس بش جان جوجف شہید،شعباز بھٹی شہیددیوان بہادر اس پی سنگہ جوشوہ فضل دین CEگبن،ماسٹر فضل الہی،چوہدری چندو لال ایڈوکیٹ ، جونگدر نات مینڈل سمیت کئی اہم شخصیات نے پاکستان کے حق میں ناصرف باقاعدہ تحریک چلائی بلکہ بہت سی قربانیاں بھی دیں دیوان SPسنگھ سمیت ان پانچ لیڈروں نے پاکستان کے حق میں فیصلہ کن ووٹ دیئے ان کو قائد اعظم کی قیادت پر مکمل یقین تھا۔قیام پاکستان کے بعد وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کے لیئے اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں ایس پی سنگھ قیام پاکستان کے بعدپنجاب اسمبلی کے پہلے سپیکر منتخب ہوئے جوگندر ناتھ مینڈل پاکستان کے پہلے وزیر قانون تھے اس طرح جسٹس کارنیلس کا نام پاکستان کی عدالتی تحریک میں سنہرے حروف میں لکھا جائے گاپاکستان کی موسیقی اور گائیکی کی تاریخ میں سلیم رضا، بینجمن سسٹر،اس پی جون روبن گوش،اے نیر سورج چاند بن کر جگمگاتے رہیں گے اے نیئر کی وفات پر صدر ممنون حسین وزیر اعظم نوازش شریف اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے دکھ کا اظہار کیا نامور گلوکار امانت علی خان نے ایک انٹرویو میں کہا تھا جہاں زندگی کی سانسیں ختم ہوتی ہیں وہاں موسیقی کے سر شروع ہوتے ہیں احمد رشدی کے بعد اے نیئر کو شوخ اور طریبہ گیت گانے کا اعزاز حاصل ہوا۔
(یوسف خان خوشپوری0335-9962351)