وفاقی حکومت کا مردم شماری پر صوبوں کے تحفظات دور کرنے کا فیصل
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے مردم شماری پر صوبوں کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ مردم شماری کے حوالے سے سندھ سمیت بعض صوبوں کے تحفظات کی وجہ سے اس میں تاخیر ہونے کا امکان ہے ۔ ملک میں ہونے والی چھٹی مردم شماری میں بلوچستان کے بعد سندھ، خیبر پی کے نے بھی مردم شماری منصوبہ جو 23 فروری کو پیش کیا جانا ہے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق اس حوالے سے تمام صوبوں کو اعتما د میں لے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے رواں ہفتے صوبوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیاہے ۔ 1998 کی مردم شماری کے مطابق پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا ساتواں بڑا ملک تھا اور ورلڈ بنک کی رپورٹ 2012ءکے مطابق پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا بڑا ملک تھا۔
صوبوں تحفظات