شام میں خطاط نے سونے کے تاروں سے لکھا 200 کلو وزنی قرآنی نسخہ تیار کر لیا
دمشق (خصوصی رپورٹ) شام میں ایک باہمت شخص نے سونے کے تاروں سے ایک خاص قسم کے چمڑے پر کشیدہ کاری کر کے قرآن کریم کا ایک منفرد اور ضخیم نسخہ تیار کر لیا۔ امت کی رپورٹ کے مطابق سونے کے تاروں سے لکھے جانے والے اس قرآن کریم کا وزن 200 کلو ہے۔ محمد ماہر حاضری نے 8 برس میں قرآنی نسخہ مکمل کیا۔