جیمز بانڈ سیریز کا نیا ناول رواں سال 26 ستمبر کو ریلیز کیا جائےگا
لندن ( آئی این پی ) ولیم بونڈ کا تصنیف کردہ جیمز بانڈ سیریز کا نیا ناول رواں سال 26 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔ ناول کا عنوان ابھی تخلیق نہیں کیا گیا جبکہ کہانی 1969ء کے پس منظر میں لکھی گئی ہے جس میں جیمز بانڈ کی عمر 45 سال ہے۔ جیمز بانڈ سلسلے کے ناولوں کے اصل حقائق آئن فلمنگ نے جیمز بانڈ کے 14 ناول لکھے اور ان کا انتقال 1964ء میں ہو گیا تھا تاہم ان کے بعد آنے والے ادیبوں نے اس سلسلے کو زندہ رکھا۔ جیمز بانڈ فرنچائزڈ اس سلسلے میں اب تک 100 ملین ناول فروخت کر چکی ہے۔ اس سلسلہ کے آخری دو ناول” ڈیول ہے کیئر“ 2008ءاور ”کارٹے بلانچے“ 2011ء میں ریلیز کئے گئے جو بالترتیب سباسٹین فالک اور جیفری ڈیوور نے تصنیف کئے تھے۔