آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے زمبابوے کے خلاف جلد آؤٹ ہونے پر ڈریسنگ روم میں لگے ٹی وی کو توڑ دیا۔ انہیں اس معاملے میں آئی سی سی کی جانب سے کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے زمبابوے کے خلاف پیرکے روز احمد آباد میں کھیلے گئے میچ میں اپنے رن آؤٹ ہونے کا غصہ ڈریسنگ روم میں لگے ٹی وی سکرین پرنکال دیا۔ انہوں نے اس میچ میں صرف اٹھائیس رنز بنائے۔ ان کی اس حرکت پر گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن نے کرکٹ آسٹریلیا اور آئی سی سی کو رپورٹ بھیج دی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس بارے میں جب آسٹریلوی میڈیا منیجر لے چی پیٹرسن سے رابطہ کیا گیا توانہوں نے اس طرح کے کسی بھی واقعے سے لاعلمی کا اظہار کردیا۔