لاہور (نامہ نگار) ہربنس پورہ میں واقع ہاؤسنگ سکیم میں نکلنے والے پالتو شیر کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ شیر ڈیرے میں پْل رہا تھا اور وہ جنگلے سے نکل کر دھاڑیں مارتا ہوا سوسائٹی میں داخل ہوا۔ شیر کی دھاڑیں سْن کر سوسائٹی میں بھگڈر مچی جبکہ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، اس دوران وہاں موجود سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے شیر کو قتل کردیا، علی عدنان نامی شہری نے شیر کو پالا ہوا تھا۔محکمہ وائلڈ لائف حکام کے مطابق شیر کے مالک کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ہماری ٹیم یہ چیک کرے گی کہ مارے جانے والا شیر اپنے پنجرے سے کیسے نکلا؟ اسے کہاں اورکس طریقے سے رکھا جا رہا تھا۔ مالک نے شیر کہاں سے خریدا تھا۔ اس کے پاس خریداری رسید یا لائسنس تھا یہ بھی چیک کریں گے۔
ہربنس پورہ: ہاؤسنگ سکیم میں شیر آ گیا، گارڈ کی فائرنگ سے ہلاک پولیس نے سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا
Dec 22, 2024