لاہور کے ہربنس پورہ میں گاڑی کھڑی کرنے کے تنازع پر خاتون کی جان چلی گئی۔ ملزمان نے تشدد کرکے پچاس سالہ خاتون کو قتل کردیا۔ پولیسن نے تین ملزمان اسد، فہد اور امتیاز بٹ کو گرفتار کرلیا ۔لاہور کے علاقے ہربنس پورہ شاہ دین پارک میں گلی میں گاڑی کھڑی کرنے کے تنازعہ پر محلے داروں کا جھگڑا ہوا۔ جس پر اس دوران اسد اور فہد نے طارق پر تشدد شروع کردیا۔ طارق محمود کی والدہ اس کو بچانے کے لیے آئی تو اس دوران ملزمان نے اس کی پچاس سالہ والدہ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث وہ بھی موقع پر جاں بحق ہوگئی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسد، فہد اور امتیاز بٹ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کی موت کے اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔ مقتولہ کے بیٹے نے والدہ کی موت کی وجہ تشدد قرار دے دی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024