وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں میڈیکل کی تعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ مرکوز کررہی ہے۔
لاہور میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے نتیجے میں اچھے ڈاکٹروں کی اشد ضرورت ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار مہیا کرنے کا عزم کررکھا ہے۔