اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ٹریک کے 70 سال کے ڈھانچے کو تبدیل کریں گے۔ تبدیلی انجن خریدنا نہیں ٹریک اور سفری سہولتیں دینا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کل تاریخی دن ہوگا، رحمٰن بابا ایکسپریس کا افتتاح کرنے آئے ہیں۔ سب سے کم کرایہ 1350 رکھا ہے، 6 گھنٹے کم وقت میں کراچی پہنچیں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ نوجوانوں کو ریلوے میں روز گار دیں گے۔ کراچی سے پشاور کے ڈبل ٹریک کا معاہدہ کرنے والے ہیں۔ ٹریک کے 70 سال کے ڈھانچے کو تبدیل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی انجن خریدنا نہیں ٹریک اور سفری سہولتیں دینا ہے، ملک میں برے لوگوں کو کبھی سزا نہیں ہوئی۔ ’میری ماں کا انتقال ہوا، کسی نے ہمارا پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیا‘۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024