کراچی یونیورسٹی کا 29 واں کانووکیشن، اساتذہ کی پروفیسر محمد جاوید کی ہلاکت پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت
کراچی یونیورسٹی میں 29 ویں کانووکیشن کی تقریب میں مختلف شعبہ جات کے 1700 طلبہ و طالبات کو اسناد تفویض کی گئیں،جبکہ بہترین کارکردگی پر 165 طلبہ و طالبات کوگولڈ میڈلز بھی دیئے گئے،کانووکیشن میں جامعہ کراچی کے اساتذہ نے پروفیسر محمد جاوید کی ہلاکت پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کی۔کراچی یونیورسٹی کے کانووکیش میں چانسلر جامعہ کراچی گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی شرکت کی اور تقریب سے خطاب کیا۔اس موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ بڑے عہدوں پر پہنچنے والے زیادہ تر افراد اسی جامعہ سے نکلے ہیں، خواب دیکھنا بری بات نہیں یہ زندہ قوموں کی نشانی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی یونیورسٹی کا ہسپتا ل ہر حال میں بنے گا، یہ ہسپتال کراچی والوں کے لیے ضروری ہے۔کانووکیشن میں جامعہ کراچی کے اساتذہ نے پروفیسر محمد جاوید کی ہلاکت پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کی۔تقریب میں 1700 طلبہ و طالبات کو اسناد جبکہ 165 طلبہ و طالبات کوگولڈ میڈلز بھی دیئے گئے۔