پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب )کراچی نے سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کو 26 دسمبر کو طلب کیا ہے ان پر ملیر ندی کی زمین غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے کا الزام ہے۔پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلی نے حفاظتی ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔قائم علی شاہ نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ زمین کی الاٹمنٹ پہلے ہی منسوخ کی جاچکی ہے۔عدالت عالیہ میں سابق وزیراعلی کی درخواست پر سماعت پیر کو ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ قائم علی شاہ کا شمار پیپلزپارٹی کے سینئر ترین رہنماں میں ہوتا ہے اور وہ تین مرتبہ سندھ کے وزیراعلی رہ چکے ہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024