وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں خواتین کو با اختیار بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا،خواتین کو حقوق دیئے بغیر ملک ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا، پاکستانی خواتین نے مختلف شعبوں میں نمایاں نام پیدا کیا، انتظامی امور ، دفاعی اداروں میں بھی خواتین کا کردار قابل ستائش ہے۔ ورکنگ وومن کے قومی دن پر اپنے پیغام میں وزیر اعلی پنجاب نے کہا ہے کہ خواتین کو مرکزی دھارے میں شامل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ نئے پاکستان میں خواتین کو با اختیار بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو جن حقوق سے نوازا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔خواتین کو حقوق دیئے بغیر ملک ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا۔ اقتصادی و سماجی ترقی کیلئے خواتین کو بھرپور کردار ادا کرنا ہے۔پاکستانی خواتین کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین نے مختلف شعبوں میں نمایاں نام پیدا کیا۔ انتظامی امور ، دفاعی اداروں میں بھی خواتین کا کردار قابل ستائش ہے۔ اس دن کو منانے کو مقصد قومی ترقی میں خواتین کی خدمات کا اعتراف ہے۔ حقوق نسوا ں کیلئے مذہبی سماجی اور اخلاقی زمہ داریا پوری کرنے کا عہد کرنا ہو گا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38