پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاش پر سیاست فواد چوہدری ہی کرسکتے ہیں،اپنی جان سے چلے جانے والے شخص کے بارے میں اس طرح کا بیان بیمار ذہنیت اور بے حسی کی انتہاہے،عمران خان صاحب دو پیشیوں پر اپنے وکیل پر برس پڑے تھے، 165بارپیش ہونا پڑتا تو خودکش حملہ کردیتے،مجرمانہ رویہ سامنے آنے پر نیب نے شہبازشریف کی طبی معائینے کی درخواست کو پر لگادئیے ہیں،۔ اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا 22نومبر سے اب تک متعدد درخواستیں کی گئیں، لیکن نیب حکام کے کان پر جوں نہ رینگی،اب میڈیا میں میاں جاوید کے جاں بحق ہونے پر ہونے والی عوامی تنقید سے بچنے کے لئے پھرتی دکھائی جارہی ہے،نیب کو کسی فرد کے سماجی مرتبے، عزت، بیماری اور جان سے کوئی دلچسپی نہیں۔ انہوں نے کہا شہبازشریف کی صحت سے متعلق 9سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ کی تجاویز پر مجرمانہ تاخیر برتی گئی،نیب کی جانب سے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ دینے میں دانستہ لیت لعل برتاگیا،یہ رویہ ایک کینسر سے شفایاب ہونے والے مریض کے بارے میں برتا جارہا ہے۔ ترجمان (ن) لیگ نے کہا کینسر کی علامات کی نشاندہی کے باوجود ایک مریض کو علاج اور میڈیکل رپورٹس سے دور رکھنے کا مطلب اس کی جان لینے کے سوا اور کیا سمجھا جائے؟۔ انہوں نے کہا میاں جاوید کی ہتھکڑی لگی لاش کا تازہ ترین سانحہ اس خدشے کا منہ بولتا ثبوت ہے،شہباز شریف صاحب کینسر سروائیور ہیں، ہر مرحلے پر ان کی میڈیکل رپورٹس دینے میں جان بوجھ کرتاخیر کی گئی حالانکہ انہیں با ربار معاملے کی سنگینی کے بارے میں یاد دلایا گیا۔مریم اورنگزیب نے کہا بار بارنیب سے درخواست کی گئی۔ دو سےاڑھائی ہفتے کی اس تاخیر کا جواب کون دے گا؟،محکمہ جیل خانہ جات کی بے حسی کا رویہ انتہائی قابل افسوس اور قابل مذمت ہے احتساب کریں لیکن احتساب کے نام پر انتقامی رویوں کی افسوسناک تاریخ رقم نہ کریں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38