پاک فرمان کرکٹ کلب ثاقب میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) پاک فلیگ کرکٹ کلب کے سی سی اے زون دو کے زیراھتمام منعقدہ ثاقب میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل پاک فرمان کرکٹ کلب نے جوہرآباد کرکٹ کلب کو باآسانی 43 رنز سے شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ٹی ایم سی کرکٹ گراونڈ پر پاک فرمان کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ھو? مقررہ 35 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز اسکور ک? عاقب انور نے 90 رنز، انڈر 19 بیٹسمین محمد کاشان نے 72 رنز اور انڈر 19 آل راونڈر طلحہ احسان نے ناقابل شکست 34 رنز اسکور ک? شعیب اسلم نے 47 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں جوہرآباد کرکٹ کلب مقررہ 35 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز اسکور کرسکی زین العابدین نے 66 رنز اور اشعر شاہ نے 27 رنز اسکور سمیر ذوالفقار اور وہاج ریاض نے بالترتیب 37 اور 38 رنز دے کر دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جمیل احمد سابق جوائنٹ سیکریٹری کے سی سی اے نے پاک فرمان کرکٹ کلب کے عاقب انور کو مین آف دی میچ ایواڈ دیا ایمپائرنگ کے فرائض طاہر رشید اور نذیر بٹ نے سرانجام د? جبکہ تیمور عالم آفیشل اسکورر تھے۔