بنکوں نے5 ماہ میں524 روپے کے قرضے جاری کیے
بنکوں نے5 ماہ میں524 روپے کے قرضے جاری کیے
کراچی(اے پی اے ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور کمرشل بینکوں نے رواں مالی سال جولائی سے نومبر کے دوران 524 ارب روپے کے قرضے جاری کیے جن میں سے 297 ارب روپے قرضے حکومت نے حاصل کیے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جون 2013 میں اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کے مجموعی حکومتی قرضوں کی مالیت 5800 ارب روپے تھی جو نومبر 2013 کے اختتام تک 6097ارب روپے تک پہنچ چکی ہے، 5 ماہ کے دوران اسٹیٹ بینک کی جانب سے حکومت کو 436 ارب روپے جاری کیے گئے ۔