لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے قرار دیا ہے کہ قائم مقام گورنر کو وزیر اعلی کی ایڈوائس پر اعلی عہدوں پر تقرریوں کا اختیارحاصل ہے
پیپلز پارٹی کے رہنما اورنگزیب برکی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے بطور قائم مقام گورنرآئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صوبائی محتسب اور چئیرمین سروسز ٹربیونل کی تقرریاں کیں ۔ چیف جسٹس اعجاز احمد چوہدری کی سربراہی مین قائم پانچ رکنی بنچ نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ وزیراعلی کی ایڈوائس پر قائم مقام گورنر کو اختیار حاصل ہے کہ وہ اہم عہدوں پر تقرریاں کرسکیں۔