کراچی سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رحجان رہا اورکے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس گیارہ ہزار آٹھ سو پچیس پوائنٹس پر بند ہوا
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا، کاروبار کے آغاز سے مارکیٹ میں شروع ہونے والا اتار چڑھاؤ اختتام تک برقرار رہا۔ سرمایہ کاروں کی طرف سے انرجی ، سیمنٹ اور ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن اسٹاکس میں شئیرز کی فروخت نے مارکیٹ کو مندی میں تبدیل کردیا ۔ مارکیٹ میں مجموعی کاروباری حجم گیارہ کروڑاڑسٹھ لاکھ شئیرز رہا۔بینک الفلاح کے شئیرز میں نمایاں سودے ہوئے۔دوسری جانب کراچی اسٹاک مارکیٹ کے ڈائریکٹرز کے انتخابات کے لیے ممبران کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے جن میںظفر موتی ،عابد علی حبیب محمد سہیل، اشرف باوہ حاجی غنی حاجی عثمان ،عبدلمجید آدم،اظہر احمد باٹلہ،محمد اعظم خان اور قاسم لاکھانی شامل ہیں ۔ ادھر لاہور سٹاک ایکسچینج میں بھی مندی دیکھنے میں آئی اور مارکیٹ
سولہ پوائنٹس کی کمی کے ساتھ تین ہزار چھ سو اکسٹھ پر بند ہوئی ۔ آج مارکیٹ میں ایک سو اٹھایئس کمپنیوں کے چون لاکھ اکیاسی ہزار پانچ سو باون شیئرزکا کاروبار ہوا۔ تئیس کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ، چھیالیس کمپنیوں کے شیئرز میں کمی جبکہ انسٹھ کمپنیوں کےشیئرزمیں استحکام رہا۔