راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقہ بویا میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ مارے جانے والے دہشت گرد سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئیں۔