کامونکے : ڈاکو محنت کش سے موٹرسائیکل نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار
کامونکے (نامہ نگار)مسلح ڈاکو محنت کش سے موٹرسائیکل , نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، بتایاگیاہے کہ مریدکے کا رہائشی آصف بیگ جوکہ غلہ منڈی گوجرانوالہ میں باربرداری کا کام کرتاہے گزشتہ روز موٹرسائیکل پر گوجرانوالہ جارہا تھاکہ جی ٹی روڈ پرعقب سے آنیوالے دو موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر اس سے اپلائیڈ فار موٹرسائیکل دوہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔
،صدر پولیس مصروف تفتیش ہے۔۔