محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی ملک کے دیگر حصوں کی طرح صوبائی دارالحکومت پشاورمیں سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور اضافی چیک پوسٹوں کے علاوہ تلاشی کا نظام بھی سخت کر ہو گیا ہے ۔امام بارگاہوں کے قریب پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں جبکہ بیشتر راستوں کو رکاوٹوں کے ذریعے بند کیاگیا ہے ۔اندرون شہر امام بارگاہوں کی طرف جانے والے راستوں پر بھی اضافی اہلکار تعینات کئے جارہے ہیں جبکہ ماتمی جلوسوں کی گزر گاہوں سے تجاوزات ہٹانے سمیت صفائی کا نظام بھی بہتر بنایاگیا ہے ۔پشاورشہر اور صدر سمیت کوہاٹی و دیگر علاقوں میں قائم امام بارگاہوں کے ارد گرد اور امام بارگاہوں کی طرف جانے والے راستوں پر روشنی کا بھی خاص انتظام کیاگیا ہے ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38