امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لئے گورنر کیون نیوسم نے آسٹریلیا سے مدد کی درخواست کر دی۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی پر قابو پانے کے لئے 12 ہزار فائر فائٹرز مصروف عمل ہیں جبکہ آتشزدگی سے اب تک 6 افراد اور 43 زخمی ہوگئے ہیں۔ گورنر نے آگ پر قابو پانے کے لئے آسٹریلیا سے مدد کی درخواست میں کہا ہے کہ یہ آگ ہمارے وسائل تباہ کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہم نے گزشتہ کئی سالوں میں ایسا کبھی نہیں ہوا آگ لگنے سےوسیع جنگل جل چکا ہے۔
ہنگامی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ آگ میں دوگنا اضافہ ہوچکا ہے، کئی عمارتیں بھی جل چکی ہیں اور ہزاروں افراد کی جان کو خطرہ ہے۔ اب تک 1لاکھ 75ہزار رہائشی محفوظ مقامات پر منتقل ہونے پر مجبور ہو گئے ہے۔ تیز ہواوں کے باعث آگ مزید علاقوں میں پھیل رہی ہے جس سے سانٹا کروز سمیت بڑے شہروں کو بھی خطرہ لاحق ہے۔ اوریگون، نیو میکسیکو اور ٹیکساس سمیت دیگر ریاستوں سے مزید فائر فائٹرز طیاروں کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔