نواز شریف کی جعلی میڈیکل رپورٹس تیاری میں ملوث کرداروں کو نشان عبرت بنانا چاہئے، فواد چوہدری
وفاقی وزیر برائے سائنس ینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی واپسی کیلئے برطانوی حکومت سے رابطہ اور میڈیکل رپورٹس کی انکوائری درست فیصلے ہیں۔
ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بیانئے اور احتساب کے عمل کو نواز شریف کی لندن روانگی نے شدید دھچکہ دیا ، جعلی رپورٹس کی تیاری میں جن لوگوں کا کردار ہے ان کو نشان عبرت بنانا چاہئے۔