ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ بحیرہ اسود کے ساحلی علاقے کے قریب قدرتی گیس کے وسیع ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ترک نشریاتی ادارے کے مطابق قصر دولما باحچے میں کابینہ ارکان اوراخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاتح تحقیقی بحری جہاز 20 جولائی کو بحیرہ اسود میں قدرتی وسائل کی تلاش پر نکلا تھا جسے تونا ون کے مقام پر 320 ارب کیوبک میٹر گیس کے ذخائر ملے ہیں۔صدر اردوان نے کہا ہے کہ یہ ساری کاروائی ترکی نے ملکی وسائل کو برائے کار لاتے ہوئے مکمل کی ہے اور امید ہے علاقے میں ہمیں مزید ذخائر بھیدریافت ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ہدف ہے کہ 2023 تک اس مقامی گیس کا استعمال شروع کر دیا جائے گا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024