خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے پشاور سبزی منڈی میں کارروائی کرتے ہوئے 3 من چائنہ سالٹ برآمد کر لیا جبکہ 4 دکانیں سیل کر دیں۔کے پی فوڈ اتھارٹی کے مطابق پشاور کی سبزی منڈی کے اندر واقع کریانہ سٹورز پر چھاپہ مارا گیا جس کے دوران 3 من چائنہ سالٹ برآمد ہوا، چائنہ سالٹ کریانہ سٹورز اور گوداموں میں چوری چھپے سٹور کیا جاتا تھا جس کے بعد شہر کے دیگر حصوں کو سپلائی ہوتی تھی۔کارروائی کے دوران 4 دکانوں کو سیل کرتے ہوئے 4 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق اب تک کی کارروائیوں میں سو من سے زائد چائنہ سالٹ برآمد کیا گیا .
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024