سوڈان میں خود مختار کونسل قائم کر دی گئی، اس کا کام تین سالہ عبوری مدت کی سربراہی کرنا ہو گا۔ سوڈانی ذرائع ابلاغ کے مطابق قائم فوجی کونسل کے سربراہ رہنے والے جنرل فتاح البرہان نے اس نئی کونسل کے سربراہ کے طور پر حلف اٹھا لیا ۔اکیس ماہ کے بعد اس کونسل کی سربراہی کوئی سول رہنما کرے گا۔ اس خود مختار کونسل میں پانچ فوجی اور چھ سویلین شخصیات شامل ہیں۔ حکمران فوجی کونسل نے شدید عوامی احتجاج کے بعد ہفتے کے روز ایک معاہدے پر اتفاق کر لیا تھا جس کے تحت تین سالہ عبوری حکومت کے بعد اقتدار مکمل طور پر جمہوری نمائندوں کے حوالے کر دیا جائے گا۔ سوڈان میں آئندہ عام انتخابات 2022 میں کرائے جائیں گے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024