اورنگی کے مختلف مقامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن
کراچی( خبر نگار) اورنگی ٹائون پروجیکٹ بلدیہ عظمی کراچی کی انسداد تجاوزات ٹیم نے اورنگی کے مختلف علاقوں میں تجاوزات مسمار کرنے کے آپریشن میں حصہ لیا۔ سکس ای ، نائن ای کے علاقوں میں کاروائی کی گئی غیر قانونی تعمیرات گرادی گئیں ۔ جبکہ نیا ناظم آباد کے ساتھ دیوار سے آگے تعمیرات پر بھی ایکشن لیتے ہوئے کام رکوا دیا گیا ہے۔ غیر قانونی پروجیکٹس اور تعمیرات کے خلاف بھی کاروائی کی گئی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر نے عوام سے کہا کہ کچی آبادیوں میں پروجیکٹ کے نام سے کام کرنے والے بلڈرز جعلسازی کر رہے ہیں ۔ عوام کسی قسم کی خرید و فروخت نہ کریں ۔ جاوید مصطفی نے مزید کہا کہ گلشن ضیاء میں بلاک اے سے کے تک کی حدود بلدیہ کراچی کی ہے ۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اورنگی ٹائون بلدیہ کراچی اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا اس سے کوئی تعلق نہیںہے۔