کشمیر کی جنگ ہماری اپنی بقا کی جنگ ہے، دردانہ صدیقی
کراچی(نیوزرپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی مرکزی جنرل سیکرٹری دردانہ صدیقی کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کے حق کے لیے لڑنا دراصل ہماری اپنی بقاء کی جنگ ہے، کیوں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ ہماری اربابِ اختیار یا تو سو رہے ہیں، یا پھر ان کی دلچسپیاں مختلف ہیںاور وہ ‘ وہ کردار ادا نہیں کر رہے جو ان کو ادا کر نا چاہیئے ۔ ہمارا کام رائے عامہ کو بیدار کرنا ہے اور مظلوم کشمیریوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ ہم ان کے ساتھ ہیں۔ عالمی برادری اگر جمہوریت کی بات کرتی ہے تو پھر کشمیریوں کو ان کا جمہوری حق دلوائے۔ وہ صوبہ سندھ کے تحت کراچی اور اندرون سندھ کے اضلاع کے دو روزہ رپورٹنگ اجلاس میں شرکا سے گفتگو کررہی تھیں۔ اجلاس میں سالانہ کارکردگی ، رابطہ عوام مہم.، بلدیاتی انتخابات کی تیاری اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مرکزی معتمدہ تسنیم معظم اور سیکریٹری اطلاعات صائمہ افتخار نے بھی شرکت کی۔ درانہ صدیقی نے مجموعی طور پر کارکنان کی تعداد میں اضافے کو سراہتے ہوئے کہا کہ کارکنان کا اخلاص، ان کا حوصلہ قابلِ تعریف ہے۔دعوتِ دین کی جدو جہد میں شریک ہونے والے ہر فرد کے لیے ہماری کوشش ہو نی چاہیے کہ وہ ہمارا دست و بازو بنے، ہماری ان کوششوں میں کوئی کمی نہیں رہنی چاہیئے۔