کراچی کو آفت زدہ قرار دیا جائے: اسلم خان
کراچی(سٹی نیوز)محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے بانی و چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی ، جنرل سیکریٹری محمد شعیب قریشی، جوانٹ سیکریٹری محمد سلیم چندریگر ، دلشاد علی انصاری ، ماسٹر اسلم و دیگرنے کہا ہے کہ شہر قائد میں فراہمی آب کے مسئلے اور چاروں اطراف پھیلی ہوئی گندگی و غلاظت کی ایک وجہ وزارت بلدیات سندھ کے ماتحت اداروں میں موجود کالی بھیڑیں بھی ہیں جنہیں اس بات کی بھی کوئی پرواہ نہیں ہے کہ ملک حالت جنگ میں ہے اور ان حالات میں شہریوں کو تنگ و بد ظن کرنا قطعی ملکی مفاد میں نہیں ہے وہ مرکز فاروقیہ پر سول سوسائٹی کے نمائندوں عطا اللہ عالم نوری، رانا محمد ارشد، حافظ اکرام اللہ، ڈاکٹر عبدالرحیم شیخ سے بات چیت کررہے تھے۔