چین میں بارشوں اور سیلاب سے 7 افراد ہلاک‘ 24 لاپتہ
بیجنگ(آن لائن) چین میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 7 افراد ہلاک جبکہ 24 لاپتہ ہو گئے ۔ ملکی خبررسا ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ بارشوں اور سیلاب کے باعث سب سے زیادہ نقصان صوبہ سیچوان میں ہوا ہے ۔ جہاں مختلف واقعات میں 7 افراد ہلاک جبکہ 24 زخمی ہوئے ہیں ۔ بڑی تعداد میں افراد بے گھر بھی ہوئے ہیں ۔